وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کہاتھاپاکستان جواب ضرور دےگا ، بھارت نےاپنی جارحیت سےکشیدگی بڑھائی بھرپورجواب دیں گے، بھارت سن لویہ ایک نیاپاکستان ایک نیاجذبہ اورولولہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل بھی کہاتھاپاکستان جواب ضروردےگا، پاکستان کی طرف جومیلی آنکھ سےدیکھےگاتوجواب دینےکاحق ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نےپاکستان کی خودمختاری پرحملہ کیا،دفاع کاحق رکھتےہیں، ہم نےبھارت سے تعاون،مذاکرات اورامن کی بات کی تھی، بھارت نےاپنی جارحیت سےکشیدگی بڑھائی بھرپورجواب دیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا بھارت سن لویہ ایک نیاپاکستان ایک نیاجذبہ اورولولہ ہے، آج پاکستان کاپارلیمان،بچہ بچہ پاک فوج اور مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے، آج بھی امن،تعاون کی بات کرتے ہیں،بھارتی کواپنی جارحیت پر نظرثانی کرنی چاہیے، پاکستان میں آج بھی وہ ہی جذبہ ہے جو 1965 میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی قائدین کوبھارتی جارحیت سےمتعلق آگاہ کیاہے، ترک وزیرخارجہ نےآج صبح یکجہتی کیلئےفون کیاان کوصورتحال سےآگاہ کیا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کاخصوصی اجلاس ہونے جارہاہے ، جس میں مستقبل کا لائحہ عمل این سی اے اجلاس کے بعد مرتب کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کل ایک جوائنٹ سیشن اجلاس میں پوری قوم یک زبان ہوکربات کرے گی، عوام توقع لگائے ہوئے ہے پوری قوم ایک پرچم تلے نعرہ تکبیراللہ اکبرکانعرہ لگائے، بھارت کی جانب سے کھلم کھلا جارحیت کی گئی، پاکستان جواب دینے کا حق رکھتاہے۔
کہاتھاپاکستان جواب ضرور دےگا: شاہ محمود قریشی
Feb 27, 2019 | 13:54