سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے بجوات ، چپراڑ ، سجیت گڑھ ، ہرپال ، باجڑہ گڑھی اور دیگر سیکٹروں پر ورکنگ باؤنڈری لائن کے قریب واقعہ درجنوں پاکستانی دیہات کے سینکڑوں عوام نےبھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے چار پاکستانیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونےاورمکانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کے بعد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرلی ۔بجوات سیکٹر میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والوں میں امجد اور دیگر مردوخواتین اور بچے بچیاں شامل ہیں ۔ نقل مکانی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز اور بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر واقعہ پاکستانی دیہاتوں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے مکین خوف زدہ وپریشان ہوئے حالانکہ چناب رینجرز اور پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور صورتحال کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کا تعلیمی نقصان بھی ہوا ہے اور گھریلو معمولات زندگی بھی متاثر ہوئی ہے جس کا اقوام متحدہ نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کاروائی کرے۔