ترکی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ترک وزیر خارجہ میولت چاش اولو نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں اس بات چیت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ترک وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ اگر ابوظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کو بولنے کا موقع دیا گیا تو وہ بھی اس کی مخالفت کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے انہیں فون کیا جس میں انہوں نے موجودہ صورتحا ل پر تشویش کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ جس طرح بھی ہوا وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی اور بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔
بھارتی جارحیت،ترکی نے پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا
Feb 27, 2019 | 20:43