اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے رجسڑار اسلام آ باد ہائیکورٹ کی رپورٹ پر اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز کیس نمٹا دیا۔ اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ رپورٹ کے مطابق 24 فروری کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی صدر اسلام آباد بار اور دیگر زمہ داران سے میٹنگ ہوئی،رپورٹ کے مطابق ایک سیشن جج اور متعدد سول ججز کے خلاف کاروائی ہوئی، رجسٹرار اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ججز کی دیگر صوبوں میں تبادلوں سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے مہلت کی استدعا کی گئی ہے تاہم اس کیس میں مزید وضاحت کی ضرورت نہیں۔