اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب بیان حلفی جمع کرانے کے بعد گرفتار کرے گا تو عدالت سے فراڈ تصور ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے بیان حلفی کے بعد عدالت اس کیس کو مزید نہیں سن سکتا۔ درخواست گزار نے وکیل نے موقف اپنایا نیب دو دن بعد گرفتار کر لے گا، اس سے قبل احسن اقبال پیش ہوتے رہے پھر بھی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب اتنی جلدی گرفتار کریگا تو وہ عدالت کے ساتھ فراڈ تصور ہو گا۔ نیب اس عدالت کے ساتھ فراڈ تو نہیں کر سکتا۔
مصطفیٰ کمال کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹا دی گئی
Feb 27, 2020