بھارت میں سکول کے در و دیوار ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے رنگین

ہبلی (کے پی آئی )بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع ہبلی کے قریب بدار شنگی گاؤں میں واقع ایک گورنمنٹ سکول کی دیوار اور دروازوں پر کچھ لوگوں نے چاک سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق استاد اور طلبا صبح جب سکول آئے تو سکول کی دیوار پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے درج دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ پاکستان کے حق میں نعرے دیکھ کر وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا، سکول انتظامیہ نے اس سلسلے میں مقامی تھانہ میں شکایت درج کرادی جبکہ مقامی افراد نے احتجاج کیا اورسکول کی دیوار پر نعرے درج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے شکایت درج کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...