جمہوریہ چیک کے سفیر کی ملاقات، پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی: اعجاز شاہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں واضح حد تک بہتری آئی ہے اور اسلام آباد کا اب دنیا کے محفوظ ترین دارلحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چیک ری پبلک کے سفیر Tomas Smetanka سے وزارت داخلہ میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت داخلہ میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی تعاون اور امن و امان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے اور ہم دنیا بھر کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اعجاز احمد شاہ نے چیک سفیر کو بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے اس حکومت نے بہت کام کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید سہولیات اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزہ پالیسی میں بہتری لائی گئی ہے اور آن لائن درخواستوں کی وصولی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ چیک سفیر کا کہنا تھا کہ واقعی سکیورٹی معاملات اب قدرے بہتر نظر آرہے ہیں۔ میراپاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کاعرصہ بہت خوشگوار گزرا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر چیک سفیر کی جانب سے پاکستان میں موجود چیک قیدی تک قونصلیٹ رسائی کی درخواست کی گئی جس کے جواب میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اجازت کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی اور کہا کہ ترتیب کردہ لائحہ عمل کے تحت تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جس پرچیک سفیر نے تعاون اور وقت دینے کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کا اختتام اس امید کے ساتھ ہوا کہ دونوں ممالک باہمی ہم آہنگی کے لئے مشترکہ کام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...