لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے ڈی جی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمد عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن اور واجبات ادا نہیں کئے جا رہے۔ عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے ڈی جی اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کو بھجوا دی تاہم ابھی تک عدالت کے 28 اکتوبر 2019ء کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پنجاب اولڈ ایج بینیفٹ سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا
Feb 27, 2020