اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ ان کی ذہنی بیماری عروج پر ہے۔ حوروں کے ٹیکے لگوانے والوں کو عام ڈاکٹروں کی رپورٹ کیسے سمجھ آسکتی ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا فواد چوہدری نے آج پھر پنجاب حکومت، یاسمین راشد اور ڈاکٹروں کو فراڈ، جھوٹا اور جعلساز قرار دیا ہے۔
حوروں کے ٹیکے لگوانے والوں کو عام ڈاکٹروں کی رپورٹ کیسے سمجھ آسکتی ہے: طلال چوہدری
Feb 27, 2020