مودی پر تنقید، امریکی مزاحیہ تنقیدی شو کی بھارت میں نشریات بند

Feb 27, 2020

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا تو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریفوں میں مصروف ہے۔ تاہم عالمی مزاحیہ تنقیدی شو ’لاسٹ ویک ٹو نائٹ ود جان اولیور‘ کے شو کو بھارت میں آن لائن نشر کرنے سے روک دیا گیا۔ سیاسی مزاحیہ تنقید نگار و کامیڈین جان اولیور کا شو’ لاسٹ ویک ٹو نائٹ‘ کا شمار دنیا کے معروف ترین شوز میں ہوتا ہے۔ تاہم اس شو کی حالیہ قسط کو ڈزنی سٹوڈیو نے اپنے ویب سٹریمنگ چینل ’ہاٹ سٹار‘ پر ریلیز نہیں کیا، جس کی وجہ شو میں نریندر مودی پر تنقید ہے۔ جان اولیور نے 23 فروری کو کیے گئے شو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت سمیت بھارتی وزیر اعظم کی انتہاپسندی، ہندوستان میں اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور نریندر مودی کی جانب سے ماضی میں ریاست گجرات میں کیے گئے مسلمانوں کے قتل عام پر مزاحیہ تنقیدی بات کی تھی۔

مزیدخبریں