لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے دو بھائیوں میں دو فٹ اراضی کے تنازعہ کے معاملہ پر 2 فٹ اراضی پنجاب حکومت کو تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار شہری محمد ادریس نے موقف اپنایا کہ وراثتی جائیداد میں بھائیوں نے دو فٹ حصہ کم دیا۔ بھائی محمد خان وغیر نے اراضی پر بلڈنگ تعمیرکر لی ہے۔ عدالت دو فٹ حصہ دلوانے کا حکم دے۔ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ میں قرار دیا کہ یہ اراضی پنجاب حکومت کی ہے اور فریقین غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔