پارلیمانی رابطے تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں: سپیکر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی رابطے پاکستان اور آسٹریلیا کے مایبن تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین زراعت، لائیوسٹاک، واٹر مینجمنٹ اور سوائل کنزرویشن کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاو نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات میں دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے خوشگوار تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن