اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ستائیس فروری بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔ کمیٹی کو کرونا وائرس کی موجودگی و حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ رحمان ملک نے کرونا وائرس کو قومی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تمام ائیرپورٹ، بندرگاہوں و دیگر داخلی مقامات پر ایمرجنسی کا نفاذ کرے۔