اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کا کردار،پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کے لیے قومی ڈائیلاگ کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈائیلاگ کی میزبانی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کرے گا،افغانستان پر خصوصی قومی مکالمہ آئندہ ماہ مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔قومی ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایات جاری کر دیں ،امریکہ اور افغانستان کے مابین امن معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا،افغان امن عمل میں پاکستان کے موثر کردار کا بھی جائزہ لیا جائیگا،مکالمے میں اراکین پارلیمنٹ سمیت سکالرز بھی شرکت کریں گے، تجزیہ کاروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائیگا،افغان مفاہمتی عمل سے مستقبل کے لائحہ عمل کو وضع کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔اسد قیصر نے کہاکہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں استحکام آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔