جدہ (امیر محمد خان ) او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے ہندوستان میں معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے انتہا پسند ہندوؤں کے ذریعہ ہندوستان میں مسلمانوں پر منظم تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اپنی مسلمان اقلیت کی حفاظت کرے۔