پاکستان ایران تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں: شجاعت حسین

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چودھری شجاعت حسین سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک ایران تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، برادر اسلامی ملک اور قریبی ہمسایہ ہونے کے باعث دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی صحت کے بارے میں خصوصی طور پر دریافت کیا اور صحت یابی پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...