لاہور (پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کا 62 واں کانووکیشن مارچ 2020 ء کے آخری ہفتہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ 2018, 2017 ء اور 2019 ء میں ایم اے‘ بی اے‘ بی ایس سی اور بی کام میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کالج کے کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کریں۔ یہ فیصلہ کالج کے پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید کی زیرصدارت ہونے والے کانووکیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
گورنمنٹ اسلامیہ کالج کا باسٹھواں کانووکیشن
Feb 27, 2020