حکومت معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے :انصر مجید نیازی

Feb 27, 2020

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نیازی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بچوں کی معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے ان کے بچپن کے دن محنت مزدوری کی بجائے علم کے حصول میں صرف ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں اور انہیں محنت مزدوری کی بجائے تعلیم کے حصول کا راستہ دکھانا ہو گا جس سے پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب اور ترقی یافتہ ممالک میں بچوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس حوالے سے ان کی ابتدائی تعلیم و تربیت پر تمام توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں