اگلے مورچوں کا دورہ، پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار: نیول چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کی سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ وہ سی سپارک 2020 کے دوران مشق کے کمانڈ سینٹر کا دورہ کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ سینٹر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا اور امیرالبحر کو بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں نیول چیف نے کریکس ایریا اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مشق سی سپارک کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں اور کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل پلانز کا جائزہ لینا تھا۔ شاہ بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ نیول چیف کو مشق سی اسپارک کے دوران آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ امیرالبحر نے کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ دورے کے دوران نیول چیف نے کریکس ایریا میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...