لاہور (خصوصی نامہ نگار )لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں گوالہ کالونی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں گوالہ کالونی کی موجودگی سے قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔شہری آبادی میں مویشی رکھنے پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے۔لیکن اس کے باوجود عزیز بھٹی ٹائون میں بھینسوں کی موجودگی سوالیہ نشان ہے۔بھینسوں کے گوبر کی وجہ سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہربنس پورہ گوالہ کالونی کو شہری آبادی سے باہر منتقل کیا جائے۔