لائسنس کے عوض سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورتے تین ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے سادہ لوح شہریوں سے لائسنس کے عوض پیسہ بٹھورنے والے اکرم، انور اور عنایت نامی ایجنٹس کو لوئرمال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انور، اکرم اور عنایت اللہ نامی ایجنٹوں نے شہری سے فائل بنوانے کے دو سو سے پانچ سو روپے لیئے تھے۔شہریوں کی شکایت پر انچارج ویجیلینس سیل انسپکٹر عامر چشتی نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزموں کوپکڑ کر تاھنہ لوئرمال پولیس کے حوالے کردیا ہے۔،اس حوالے سے سی ٹی او کیپٹن(ر) سید حماد عابد کا کہنا تھاکہ تمام لائسنسنگ دفاتر سے شہریوں کو فری فائلیں دی جاتیں ہیں،اب تک دو لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کی فری فائلیں دی جا چکی ہیں تیس سے زائد ٹاوٹ گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن