ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق موقف کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے:ذکریا بٹ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی سر زمین پر متعصب مودی کے سامنے پاکستان کی تعریف کرکے جہاں پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا اور حمائت کی ہے وہاں پر انہوں پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے یہ سب وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے وزیراعظم عمران خان نے جس طرح دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کیا اور جس طرح انہوں نے مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کے ضمیر کو۔جھنجھوڑا آج امریکہ سمیت پوری دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہے

ای پیپر دی نیشن