شاہد خاقان ، احسن اقبال نے بہادری سے قید وبند کی صعوبتیں برادشت کیں

Feb 27, 2020

فتح جنگ (عدیل افضل خان ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی تحصیل فتح جنگ سمیت ضلع اٹک کے مسلم لیگی حلقوں میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی سابق ایم پی اے محمد شاویز خان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک ریاست علی سدریال،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ،تحصیل فتح جنگ کے صدر سردارقدیر خان صدکال،سردارظہور اقبال فرانس ،سردارامتیاز احمد خان تاجہ بارہ ،محمد صدیق کانجو،ٹھیکیدار افتخار احمد ،بلال احمد نواز باہتر ودیگر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹی رہنمائوں نے جرات وبہادری کے ساتھ جیل کی صعوبتوںکا مقابلہ کر کے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میاں محمد نواز شریف ،شہباز شریف او رپارٹی عہدیداروں وکارکنان کے سر فخر سے بلند کر دیئے انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پر قائم کیئے گئے جھوٹے مقدمات کی قلعی مرحلہ وار کھل کر سامنے آرہی ہے مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف انتقامی مہم چلا رکھی ہے لیکن پاکستان کی باشعور عوام انکے ہر حربے کو بغور دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے والے موجودہ حکمرانوں پر سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ۔

مزیدخبریں