لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ون ڈے 161رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ سری لنکا نے 8وکٹوں پر 345رنز بنائے ۔ فرننڈو 127اور مینڈ س 119رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کوٹریل نے چار جبکہ جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ویسٹ انڈین ٹیم 184رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ شائی ہوپ نے 51رنز بنائے ۔ ڈی سلوا اور سنداکن نے تین تین جبکہ پرادیپ نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ فرننڈو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔