پی ایس ایل ٹیموں کے مقامی‘ غیر ملکی کرکٹرز کی آوٹنگ اور دیسی ڈنر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے پاکستان میں موجود مختلف ٹیموں کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے آوٹنگ سمیت دیسی ڈنر کیا۔ ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے کراچی میں آوٹنگ کی،کراچی کنگز نے مقامی ریستوران میں باربی کیو ڈنر کیا جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ، عماد وسیم، بابر اعظم، چیڈوک والٹن اور دیگر نے کلفٹن میں باربی کیو ڈنر کیا۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگٹسن نے پاکستانی کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔اسلام آباد یونائٹیڈز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مشہور ریسٹورنٹ میں ڈنر انجوئے کیا، سعید اجمل ، فل سالٹ، لیوک رونکی ، کولن انگرم ، رومان رئیس اور دیگر نے سیدپور ویلج کے قریب مشہور ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں محظوظ ہوئے۔ملتان میں موجود پشاور زلمی ٹیم کیلئے ملتان میں سپیشل ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس دوران پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی روایتی دیسی پکوان ’دم پخت‘ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ’ پیندا ‘ سے تواضع کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...