کھانے پینے کی چیزیں سٹیڈیم میں لے جانے کی اجازت نہ ملی

ملتان(سپورٹس رپورٹر) ملتان سٹیڈیم میں انٹر نیشنل کرکٹ کی رونق تو 12 برسوں بحال ہو گئی لیکن سٹیڈیم کی رونق کو چار چاند لگانے والے شائقین جگہ جگہ سکیورٹی ناکوں کے باعث بے حال ہوگئے۔میچ اگرچہ شام 7بجے شروع ہونا تھا لیکن تماشائیوں کی سٹیڈیم کی طرف آمد دوپہر12بجے کے بعد شروع ہوگئی۔وہاڑی چوک اور بدھلہ روڈ کی جانب سے آنیوالے تماشائیوں کو وہاڑی روڈ کی جانب سے گاڑیوں کی پارکنگ سٹیڈیم سے کم و بیش 3کلومیٹر اور بدھلہ روڈ کی طرف سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر دی گئی۔سٹیڈیم کے بیرونی داخلی گیٹ پر پہنچ کر بھی تماشائیوں کو ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک لائن میں کھڑا ہونا پڑا یہ لائن بڑھتے ہوئے سٹیڈیم سے وہاڑی روڈ تک پہنچ گئی۔ تماشائیوں کو سٹیڈیم کی حدود میں اپنے انکلوژر تک پہنچتے ہوئے دو تین مرتبہ جامہ تلاشی اور شخصی شناخت کے مراحل طے کرنا پڑے۔ تماشائیوں کو سٹیڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لانے کی اجازت نہ تھی۔کھانے پینے کے عارضی سٹالز پر اشیائے خوردونوش کے منہ مانگے دام وصول کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن