راولپنڈی ‘پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی ‘5ہزار اہلکار ڈیوٹی دینگے

Feb 27, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پو لیس کا پاکستان سپر لیگ 5 کے میچوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا‘پانچ ہزارافسران و جوان سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا کہ کے میچوںکیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ راولپنڈی پولیس ، دیگر سکیورٹی اداروں سمیت پانچ ہزار افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ رینجرز اور آرمی کے دستوں کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے۔ سٹیڈیم کے اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔ مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائیگی ، شائقین کو مخصوص راستوں سے ہی سٹیڈ یم میں جانے کی اجازت دی جائیگی، شائقین کو واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے علاوہ باڈی سرچ کر کے اند ر داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی۔

مزیدخبریں