کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکن و ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ کی ہائوس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن کے نمائندہ وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو سے ملاقات وفد نے وفاقی وزیر کو ایج بی ایف سی جیسے منافع بخش ادارے کی نجکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے کی نجکاری سے اس کے ہزاروں ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ جائیگا ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بھی ملازمین کے مو قف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری بنیادی طور پر ان اداروں کی جاتی ہے جو خسارے میں ہوں اور معیشت پر بوجھ ہوں ہائوس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن ان چند اداروں میں شامل ہے جو کامیابی سے چل رہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ انکی معرو ضات پر تفسیل سے غور کیا جائیگا اور حکومتی فیصلہ سب کے مفاد میں ہوگا اور آپکے تحفظات سے میں وزیر اعظم اور کابینہ کو آگاہ کرونگا ۔
ایچ بی ایف سی منافع بخش ادارہ‘ نج کاری نہ کی جائے‘ کشور زہرہ
Feb 27, 2020