بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ 27 فروری 2019ء کو پاک فوج کی کمال جنگی حکمت عملی نے اپنے سے کئی گنا بڑی بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچایا۔کراچی میں سی ویو پر بھی ایئر شو ہوگا۔ ایل او سی پر بھمبر میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ہزیمت کی یادگار تیار کر لی گئی۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ 27 فروری 2019ء کو پاک فوج کی کمال جنگی حکمت عملی نے اپنے سے کئی گنا بڑی بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچایا۔
پاک سرزمین میں داخلے کی کوشش پر دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے۔ سینئر پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری کا زخم بھی ازلی دشمن کو اس کی عبرتناک شکست کی یاد دلاتا رہے گا۔
بزدل دشمن نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا
ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔
بھارت کے رات کی تاریکی میں وار پر پاک فوج نے سماہنی سیکٹر میں دندان شکن جواب دیا اور دشمن کو دن میں تارے دکھائے۔ بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ ایک ہی دن بعد جوابی حملے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔
ہوراں کے مقام پر بھارتی ہزیمت کی یادگار اور وہاں پوری آب وتاب کے ساتھ لہراتا سبز ہلالی پرچم دشمن پر پاکستان اور اس کی بہادر افواج کی دھاک بٹھاتا رہے گا۔