عالمی ادارہ صحت کاچین کے علاوہ مزید ممالک میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے پرتشویش کااظہار

Feb 27, 2020 | 10:22

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت نے چین کے علاوہ مزیدتین درجن سے زیادہ ممالک میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے پرتشویش کااظہارکیاہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ Tedros Adhanom Ghebreyesus نے ایک بیان میں کہاکہ چین میں کروناوائرس پھیلنے کے بعدکروناوائرس کے نئے کیسز کی یہ تعداد پہلی بار سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ منگل کو چین میں چارسوبارہ جبکہ سینتیس دوسرے ممالک میں چارسوانسٹھ نئے کیسوں کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین میں مجموعی طورپر اَسی ہزارنوسواَسی کیسزکی اطلاعات ہیں۔اُدھرچین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ چین میں وائرس سے دوہزارسات سوپندرہ افراد ہلاک اوراٹھہترہزارسے زائد متاثرہوئے ہیں۔گزشتہ روزملک میں مزید باون اموات ہوئیں جوتین ہفتوں میں کم ترین تعداد ہے۔دنیا کے دیگرممالک میں چالیس سے زائداموات ہوئی ہیں اورستائیس سو کیسزسامنے آئے ہیں.

مزیدخبریں