تفتان کے مقام پر پاک ایران سرحد پر امیگریشن پانچویں روز بھی بند رہی اور پاکستان سے ایران اب تک 418ایرانی واپس جاچکے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران سے کسی مسافر کی امیگریشن نہیں کی جارہی ۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 270مسافروں کو پاکستان ہائوس میں قرنطینہ میں رکھا گیا ۔دوسری جانب لیویز نے بتایا ہے کہ راہداری گیٹ بندہے، مقامی افراد ایران میں پھنس گئے ۔ علاقے کے مقامی افراد نے کہا کہ شہر کے میڈیکل اسٹورز میں ماسک ختم ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران سے آنے والے کراچی اور اسلام آبادکے 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا .
تفتان کے مقام پر پاک ایران بارڈر پر امیگریشن پانچویں روز بھی بند
Feb 27, 2020 | 10:43