شہرقائدمیں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم کے فیصلے کو بڑے نجی اسکولز نے ہوا میں اڑادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے اعلان کے باوجود اسکول بند نہیں ہوئے اوربعض نجی اسکولز میں تدریسی عمل جمعرات کوبھی جاری رہا، جس کے باعث والدین پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے پروزیرتعلیم سندھ نے صوبہ بھر کے اسکولز بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔سعید غنی نے کہاتھا کہ کرونا وائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے،جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ستائیس اور اٹھائیس فروری کل اسکولز بند رہیں گے۔وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
کرونا وائرس:بڑے نجی اسکولز نے محکمہ تعلیم کا فیصلہ ہوا میں اڑادیا
Feb 27, 2020 | 12:10