پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں   شدید مندی کا رجحان   رہا  اور انڈیکس 954پوائنٹس گر گئے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100انڈیکس میں   38ہزار 338پوائنٹس پر ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں  کے ایس ای 100 انڈیکس میں 954پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 37 ہزار 383 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 31,579,560شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,082,932,745 بنتی ہے۔ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ   کیا  اور گذشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن