دبئی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سوسے 3ہزار درہم تک اضافہ

 دبئی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو درہم سے 3 ہزار درہم ماہانہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع 
کے مطابق دبئی میں محکمہ افرادی قوت کے ڈائریکٹر عبداللہ بن زاید الغلاسی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں انتہائی اضافہ 3 ہزار درہم ہوگا جس سے 46 ہزار ملازمین مستفید ہوں گے تاہم اگر کسی گریڈ کا ملازم انتہائی تنخواہ لے رہا ہوگا تو اس کی تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ دبئی حکومت کے تمام محکموں اور اداروں کے ملازمین کے لیے ہے۔اس ہفتے کے آخر تک ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آئندہ ماہ مارچ سے نئی تنخواہ اضافے کے ساتھ ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن