چیف آف دی نیول اسٹاف نیسی اسپارک کے دوران گوادر اور تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات اور کھلے سمندر میں بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ائیر اسٹیشن تربت میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے فضائی اثاثوں کی تعیناتی اورآپریشنل منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔گوادر آمد پر نیول چیف کو مکران کوسٹ پر پاک بحریہ کی آپریشنل سرگرمیوں اور دستوں کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔بعد ازاں نیول چیف نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جہازوں کا بھی دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے جہازوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور دشمن کو سرپرائز کرنے کی تیاری کو سراہا۔نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے ا?پریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیانیول چیف نے کہاکہ پوسٹ پلوامہ کشیدگی کے دوران دشمن کی ا?بدوز کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی حربی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئیدشمن کی جارحیت اور ہر طرح کے خطرات سینبرد ازما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
نیول چیف کا سی اسپارک کے دوران گوادر اور تربت کا دورہ
Feb 27, 2020 | 13:07