سام سنگ کا اسمارٹ فونز کیلئےکمپیوٹر سے بھی زیادہ ریم تیار کرنے کا اعلان

Feb 27, 2020 | 13:36

ویب ڈیسک

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے نئے اسمارٹ فونز میں کمپیوٹر سے بھی زیادہ ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت والی طاقتور ریم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے اسمارٹ فون کے لیے 16gb LPDDR5 DRAM چپ کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دی ہے جس کی مدد سے اسمارٹ فون کی ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت کمپیوٹر سے بھی زیادہ طاقتور ہو جائے گی۔خیال رہے کہ متعدد کمپیوٹرز کی ریم 8 جی بی سے شروع ہوتی ہے مگر اسمارٹ فون میں 16 جی بی چپ کا مطلب ہو گا کہ کمپیوٹر سے بھی دوگنا زیادہ طاقتور  ریم۔مذکورہ میموری چپ میں ناصرف ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت پہلے سے 3 گنا زیادہ ہوگی بلکہ اس کے ذریعے 20 فیصد چارجنگ کو بھی محفوظ رکھنے کی آسانی ہو گی یعنی کہ یہ چپ 16gb میموری کارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔کمپنی کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی ایس 20 الٹرا میں 16gb میموری کارڈ کی سہولت موجود ہے مگر 16gb  ریم چپ فون میں نصب ہونے کے بعد اسٹوریج میموری کو مزید طاقتور بنا دے گی۔کمپنی کے مطابق چپ کوزیادہ تعداد میں بنانے سے زیادہ ریم والا فیچر مستقبل میں اسمارٹ فونز میں شامل ہوجائے گا۔
 

مزیدخبریں