وفاقی اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے مل کر ٹھوس اقدامات کررہی ہیں: ڈاکٹرظفرمرزا

صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے مل کر ٹھوس اقدامات کررہی ہیں۔انہوں نے ان  خیالات کا اظہار آج تفتان میں پاک ایران سرحد کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سخت سکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے مسئلے سے موثر طورپر نمٹنے کےلئے ہیلپ لائن 1166 قائم کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن