پی ایس ایل6: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوسنسنی خیز شکست دے دی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ  پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور ‏فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔یہ آج ہونے والا دوسرا میچ ہے،پشاور زلمی کےخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے198  رنز کا اسکور کرتے ہوئےپشاور زلمی  کو جیت کے لیے 199رنز کا ہدف دے دیا ,سرفراز احمد نے 40 گیندوں پر 81 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں ایک درجن چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ اعظم خان نے 26 گیندوں پر 47 رنز بنائے جس میں نصف درجن چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے۔پشاور زلمی کے روتھرفورڈ نے ہاری بازی پلٹ دی، وہاب ریاض نے مشکل وقت میں 2 شاندار چھکے لگا کر ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی.روتھرفورڈ نے 18 گیندوں پر 36 رنز بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے ایک چوکا اور 4 شاندار ‏چھکے لگا کر ہار کو جیت میں بدل دیا۔ زلمی نے 199 رنز کا بڑا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔زلمی کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ثاقب محمود رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض نے 2 اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کسی میچ میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ کرس گیل کی وطن واپسی کے بعد سرفراز الیون فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں جگہ دے دی۔

ای پیپر دی نیشن