حوثی باغیوں کا یمن میں میزائل، سعودی عرب میں ڈرون حملہ ناکام

ریاض (نیٹ نیوز) حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں بیلسٹک میزائل حملہ کیا جبکہ سعودی شہر خمیس مشیط کی جانب بارود سے بھرا ڈرون بھی بھیجا تاہم اتحادی افواج نے دونوں حملوں کو ناکام بنادیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے مارب شہر پر بیلسٹک میزائل حملے کیے، ایک میزائل مارب کے رہائشی علاقے میں بھی گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی۔ یمن کی خارجہ امور کے وزیر احمد عوض بن مبارک نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی فوج نے مارب میں ‘‘انصار اللہ’’ جماعت کا حملہ پسپا کر دیا ہے، میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ خمیس مشیط کی جانب حوثی باغیوں کا بارود سے بھرا ڈرون داغا گیا جسے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن