پابندیاں عائد کرنے کیخلاف وینزویلا نے یورپی یونین کے سفیر کو بیدخل کر دیا

برسلز /کراکس (این این آئی )وینزویلا نے یورپی یونین کے سفیر کو ملک چھوڑنے کیلئے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ تاہم یورپی یونین مسئلے کو حل کرنے کے لیے افہام و تفہیم پر زور دے رہی ہے۔وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا نے کہا کہ ان کاملک یورپی یونین کے وفد کی سربراہ کو برطرف کر دیا ہے۔ اور انہیں اس جنوبی امریکی ملک  کو چھوڑنے کے لیے 72گھنٹے کا وقت دیا ہے۔وینزوویلا نے یہ قدم یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے وینزویلا کے 19 اہم عہدیداروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں اٹھا یا ۔وزارت خارجہ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر نکولس مادورو کی ہدایات پر اپنے ملک میں یورپی یونین کی سفیر ایزابیل برہلانتے پیڈ روسا کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا گیا ہے اور انہیں 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔یورپی یونین نے وینزویلا سے سفیر کی بے دخلی کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن