اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں برطانیہ کی قائم مقام ہائی کمشنر آئیونا تھامس نے کہا ہے کہ شویننگ ایلومنائی پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ مستقبل کے وکلاء اور سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ایک روشن مستقبل کی تعبیر کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ قائم مقام ہائی کمشنر گذشتہ روز شویننگ ایلومنائی مینٹر شپ پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مینٹور شپ پروگرام میں شریک افراد میں سے خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ اس پروگرام میں پاکستان کے با صلاحیت نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارا جا رہا ہے۔
شویننگ ایلومنائی پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے میں اہم، آئیونا تھامس
Feb 27, 2021