ہمارے حکمران حضرت علی کے دور حکومت سے درس لیں۔علامہ رضی جعفر نقوی

کراچی (نیوز رپورٹر)جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے حضرت علی علیہ اسلام کے یوم ولاد ت پر مر کزی جشن کا اہتمام نشتر پارک کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،فردوس شمیم نقوی،خواجہ اظہار الحسن،وقار مہدی،علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ اصغردرس،تنویر الحق تھانوی و دیگر مذہبی و سیاسی رہنماوں نے شرکت کی اور خطاب کیا اس موقع پر جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کاخطاب کرتے ہوئے کہناتھا اگر حکمران معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام چاہتے ہیں تو حضرت علی کے دور حکومت سے درس لیں کہ جہاں حضرت علی علیہ اسلام نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کے افراد کا ہی احتساب نہیں کیا بلکہ اپنے چاہنے والوں کے بھی ہاتھ کاٹ کر عدل و انصاف کی ایک ایسی روشن مثال قائم کی جو قیامت تک حکمرانوں کے لئے رہنمائی ہے حضرت علی علیہ اسلام نے مالک اشتر کو جو حکومت چلانے کے لئے اصول دئیے وہ اصول آج اقوام متحدہ کے چارٹر کا حصہ ہیں جس کے اصولوں کی بناء پر آج کے زمانے کا اقوام متحدہ کا سیکر ٹری جنرل یہ کہنے پر مجبور ہے کہ اگر انسان علی علیہ اسلام کے اس خط پر عمل کرے تو پوری دنیامیں انصاف اور عدل قائم ہوسکتا ہے حضرت علی نے وہ اصول دئیے کہ جس سے معاشرے میں کرپشن ہوسکتی ہے نہ کسی کا حق پامال ہوسکتا ہے بلکہ علی علیہ اسلام نے اس خط میں اپنے ملک کے حدود اور سر حدوں کی حفاظت کے اصول بھی واضح کئے جشن کے اختتام پر جعفر یہ الائنس کی جانب سے 100پونڈ کا کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن