حمزہ شہبازشریف کی ضمانت پررہائی کاخیرمقدم کرتے ہیں، حاجی پرویزخان

Feb 27, 2021

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75کے ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی حکومت اوروزراء کی جانب سے اپنے دعوے کے مطابق نئی ٹیکنالوجی متعارف کرواکرپاکستانی قوم اوردنیاکوحیرت میں ڈال دیاہے کہ پہلے الیکشن میں ووٹ چوری ہوتے تھے انہوں نے اب نئی ٹیکنالوجی کے تحت پولنگ کاساراعملہ ہی چوری اوراغواکرلیاکیونکہ این اے 75کے تین سوپولنگ سٹیشنوں میں 32اور33فی صدووٹ پول ہونے کی شرح تھی جبکہ اغوااورچوری ہونے والے الیکشن کے عملے والے پولنگ اسٹیشنوں پر85فی صدٹرن آئوٹ ظاہرکرنامزیدحیران کن امرہے حالانکہ نئی ووٹرلسٹوں کے مطابق عام الیکشن میں بھی ووٹوں کاٹرن آئوٹ 50فی صدکے لگ بھگ ہوتاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کوکالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعداپنے بیان میںکیاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اب حالات کاتقاضاہے کہ اس قوم کی جان چھوڑدیں اب آپ کاآپ کے امپورٹڈمشیروں کاوقت ختم ہوگیاہے انہوں نے حمزہ شہبازشریف کی لاہورہائی کورٹ سے ضمانت پررہائی کاخیرمقدم کیا اورکہا کہ حمزہ شہبازکے خلاف موجودہ حکومت نے انتقامی کاروائی کے تحت جھوٹے مقدمات قائم کرکے انہیں قیدمیںرکھا۔

مزیدخبریں