کراچی(کامرس رپورٹر) جے ایس بینک نے لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ کے ریٹیل اور بینکنگ، پروڈکٹ ٹیم کے اعزاز میں19فروری 2021کوایک عالیشان تقریب کا انعقاد کیا۔ اس ضمن میں تقریب کا عنوان’ دی پاور آف یو‘ رکھا گیا جس میں بہترین کارکردگی،انتھک محنت ،لگن اوربینک سے بے مثال وابستگی کا مظاہرہ کرنے والے جے ایس بینک فیملی ممبران کی خدمات کو تسلیم کیا۔ تقریب کے آغاز میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ دئیے گئے بعد ازاں صدر و سی ای او باصر شمسی اور چیف آپریٹنگ آفیسر عمران حلیم شیخ نے خطاب کئے۔ دونوں اعلی عہدیداروں نے جے ایس فیملی کی بینک کیلئے بہترین خدمات کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باصر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ ہی ہماری ترقی کی بنیاد ہیں، اور ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کی بدولت ہی بینک تیزی سے ترقی کرنے والا اور پاکستان میں صارفین پر زیادہ منحصر بینک تسلیم کیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ہمارا بینک ملک کے سرفہرست مالیاتی اداروں میں شمار ہوگا۔گزشتہ سال 2020جے ایس بینک نے 430 بلین روپے کے ڈیپازٹ بیس کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ پے رول فنانسنگ 12بلین روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ بینک کی منفرد پروڈکٹ گولڈ فنانس 7بلین روپے پر رہی۔ اس کے ساتھ ہی بینک کو ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈ میں بہترین ایس ایم ای بینک اور ایشیا منی 2020میں بہترین بینک برائے ایس ایم ای اور سی ایس آر کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔