پاک سوزوکی کا ’سائبان ‘ کوایمبولینس کاعطیہ

Feb 27, 2021

کراچی (کامرس ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے’سی ایس آر‘ پروگرام کے تحت’سائبان این جی او‘ کو ادویات، طبی اور COVID سے بچائوکی اشیاء سے مکمل طور پر آراستہ سوزوکی بولان وین بطورایمبولینس عطیہ کی ہے۔سائبان این جی او 2001 کے بعد سے نیلم اور اس کے قریبی علاقوں میں فلاحی سرگرمیوں میں (خاص طورپرفری ایمبولینس سروس کی فراہمی) میں مصروفِ عمل ہے۔ این جی او نے2005  کے زلزلے کے وقت بڑے پیمانے پر بحالی کے لئے خدمات سرانجام دیں، جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز( مقامی طور پربے گھر افراد) کومحفوظ پناگاہیں فراہم کیں، تھر کے متاثرین کو غذائی اشیائ، کھانا وغیرہ فراہم کیں۔ این جی او نیلم، جہلم ویلی سمیت ضلع پونچھ اور قریبی علاقوں میں  ( تقریباً روزانہ کی بنیاد پر) سرحدپار سے فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی افراد کو اسپتالوں میں منتقل / ٹرانسپورٹ فراہم کر رہی ہے۔ مزید برآں، این جی او مارچ 2020 سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور مقامی افراد کے ساتھ تعاون سے مختلف تنظیموں کو COVID-19 سے ذاتی بچائو کی اشیاء کی تقسیم میں بھی شامل رہی۔اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد مظفرآباد ڈیلرشپ میںکیا گیا ۔پاک سوزوکی ،سائبان اورمظفرآباد ڈیلرشپ کے سینئرآفیشلز نے عطیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ ہیڈ آپریشنز پاک سوزوکی  محمد علی لودھی نے سائبان کے عہدیداران کو گاڑی کی علامتی چابی پیش کی۔

مزیدخبریں