سکھر(بیورورپورٹ) محکمہ خوارک خیرپور میں کرپشن ریفرنس کا معاملہ ،احتساب عدالت نے 48 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ،ملزمان میں محکمہ خوراک کے افسران اور عملیکیافراد کے علاوہ فلورمل مالکان بھی شامل ،سماعت 20 مارچ تک ملتوی تفصیلات کے مطابق سکھرکی احتساب عدالت میں محکمہ خوراک خیرپور کے افسران و عملے کیافراد اور فلورمل مالکان سمیت 48 ملزمان پر 5 کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار 125 روپے کی کرپشن کرنیکے خلاف نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جو ملزمان کو پڑھ کر سنائی گئی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد جج نے ریفرنس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی واضح رہے کہ ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی ہے۔
محکمہ خوراک کے کرپشن ریفرنس میں 48افسران پرفردجرم عائد
Feb 27, 2021