پڈعیدن ،800سوروپے نہ دینے پرکلہاڑیوں کے وارسے ایک شخص قتل 

پڈعیدن(نامہ نگار)بھریاسٹی کے قریب گاؤں زونکی کلہوڑو میں آ ٹھ سو روپے نہ دینے پر ملزم مصطفی سولنگی نے کھیتوں میں کام کرنے والے50سالہ شخص گلن کلہوڑو پر کلہاڑیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا ،مقامی افراد نے ملزم کو  کلہاڑی سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب متوفی کے ورثا کی جانب سے ایمبولنس نہ ملنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بھریا کے قریب قومی شاہراہ پر د ھرنا دیکر مین روڈ پر ٹریفک کو معطل کردیا جبکہ واقع کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن