نئی دہلی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ان کی والدہ امریتا سنگھ نے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی۔ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔