الخدمت فاؤنڈیشن اورپنجاب بیت المال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Feb 27, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن  اورپنجاب بیت المال کے مابین فلاحی کاموں میں تعاون کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاددشت پر دستخط کئے گئے۔ اس حوالے سے الخدمت کمپلیکس لاہور میں ایک  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر نائب الخدمت فاؤنڈیشن صدر سید احسان اللہ وقاص اور چیئرمین بیت المال پنجاب ملک اعظم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن شاہد اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، جنرل مینجر پروگرامز حماد اختر اور صوبائی وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری بھی موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے بتایا کہ معاہدے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن اور پنجاب بیت المال ملکرمعاشرے کے کمزور طبقے خواتین،بیواؤں اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے۔

مزیدخبریں