لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے ہائیکورٹس کو مراسلے لکھ دئیے گئے ہیں۔ عدالتوں کیلئے عملے کی 300 پوسٹوں کے لیے ٹیسٹ انٹرویو کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 30 عدالتوں کے لیے 40 کروڑ کے فنڈ زکی منظوری دیدی گئی ہے۔ کراچی میں 6، لاہور 5 اور پشاور میں 3 ،اسلام آباد میں 3، راولپنڈی ایک، کوئٹہ 3 اور سکھر اور حیدرآباد میں دو، دو نئی احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
نئی احتساب عدالتوں کیلئے ہائیکورٹس کو مراسلے، 300 پوسٹوں پر انٹرویو
Feb 27, 2021